رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ حجت الاسلام سید هاشم صفی الدین نے شهر «دیرقانون النهر» کی امام بارگاہ میں منعقد ایک مجلس خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکی صدر جمھوریہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بقدر کسی بھی میڈیا اور سیاستمدار نے آل سعود کی توھین نہیں کی ہے ۔
انہوں ںے مزید کہا: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حالیہ تقریر میں آل سعود کی توھین کی اور انہیں پیسے دینے پر مجبور کیا ، یہ اھانتیں دنیا کے سامنے آل سعود کی رسوائی ، بے عزتی اور حقائق سے پردے اٹھنے کا سبب بنی ۔
حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے واضح طور سے کہا: سعودی ولی عھد محمد بن سلمان ، یمنیوں کے قتل عام کی وجہ سے قاتل اور مجرم ہیں ، انہوں نے یمن کا محاصرہ کر کے اس ملک کی عوام کو بھوکا رکھ رکھا ہے ، سعودی ولی عھد محمد بن سلمان یمنیوں کی بھوک ، موت اور اس ملک میں پھیلتی ہوئے امراض و وبا کے ذمہ دار ہیں ۔
انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ سعودی ولی عھد محمد بن سلمان اور اس ٹیم جنایتکاروں کی ٹیم ہے کہا: امریکی صدر جمھوریہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بقدر کسی بھی میڈیا اور سیاستمدار نے آل سعود کی توھین نہیں کی ہے ۔
نیتن یاہو ذلیل و رسوا ہوچکا ہے
حجت الاسلام سید صفی الدین نے بیان کیا: صھیونی وزیر آعظم بنیامن نیتن یاہو اس سے قبل کے ہمارے نزدیک ذلیل و رسوا ہو، خود اپنی قوم کے سامنے ذلیل و رسوا ہوچکا ہے ، صھیونی فوجی ، سیاستمدار اور سیکوریٹی مراکز کے ذمہ داران بشدت بنیامن نیتن یاہو پر حملہ ور ہیں اور انہیں تنقیدوں کا نشانہ بنا رکھا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: حزب اللہ کی میزائلوں کو نابود کرنے کے لئے شام پر ۲۰۰ حملے کے سلسلہ کے حوالے سے صھیونی وزیر آعظم کا دعوا محض جھوٹ ہے ۔
حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے ملک کے داخلی مسائل و حالات کا تجزیہ کیا اور کہا: جس دن سے پارلیمنٹ الیکشن کے نتائج سامنے آئے ہیں ہم نے لبنانی عوام کو پورے خلوص کے ساتھ ایک حکومت کی تشکیل اور علاقہ کے حالات میں تبدیلی لانے کی دعوت دی ہے ، ہم معتقد ہیں کہ جو لوگ کل تک حکومت کی تشکیل میں سنگ اندازی سے کام لے رہے تھے آج ماضی کے حالات سے درس عبرت حاصل کریں تاکہ لبنان میں ایک قدرت مند اور ذمہ دار حکومت قائم ہوسکے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۲